Posts

عوامی نیشنل پارٹی کا بلوچستان میں بل پاس کرنے والے کے خلاف شوکاز نوٹس جاری

Image
  BREAKING NEWS  بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کی مبینہ حمایت/ بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی و صوبائی صدر و جنرل سیکرٹری کو شوکاز نوٹسسز جاری بلوچستان اسمبلی میں بلوچستان مائنز اینڈ منرلز بل2025 کی مبینہ حمایت پر مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نےاے این پی بلوچستان کے اہم رہنماؤں کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیے ہیں اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کے تینوں اراکین اسمبلی، صوبائی صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری کو علیحدہ علیحدہ شوکاز نوٹسز بھیجے گئے ہیں نوٹسز میں پارٹی کے تمام متعلقہ افراد سے7 روز کے اندر تحریری جواب طلب کیا گیا ہے اراکین سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ اُنہوں نے بل کی حمایت کیوں کی اور یہ اقدام پارٹی پالیسی کے خلاف کیوں نہ سمجھا جائے؟ ہر فرد سے انفرادی وضاحت طلب کی گئی ہے اور انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر ان کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی مذید پڑھیں یہاں کلک کریں 👇  خیبرپختونخوا حکومت کا ٹھنڈیانی کو سیاحت کو فروغ دینے کے اہم قدم

خیبرپختونخوا حکومت کا ٹھنڈیانی میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام

Image
  خیبر پختونخوا حکومت کا ٹھنڈیانی میں سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قدم! محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و میوزیم خیبر پختونخوا نے اسلام آباد میں “ہماری شراکت دار بنیے – ایک بہترین سیاحتی مقام کی تعمیر میں ہمارا ساتھ دیجیے” کے عنوان سے ایک کامیاب روڈ شو کا انعقاد کیا، جس میں  ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹھنڈیانی میں سیاحتی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب اور سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر بختیار خان نے پائیدار، ماحول دوست اور عالمی معیار کی سیاحتی سہولیات کے منصوبے پیش کیے، جن کا مقصد مقامی  معیشت کو مضبوط بنانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ٹھنڈیانی — ایک نیا عالمی سیاحتی مرکز بننے کی راہ پر! مذید پڑھیں یہاں کلک کریں 👇  عوامی نیشنل پارٹی کا بلوچستان میں بل پاس کرنے کے خلاف شوکاز نوٹس جاری